جب بیچ سڑک پر پھلوں کی گاڑی الٹ گئی+ ویڈیو
Nov ۲۶, ۲۰۲۱ ۰۹:۲۸ Asia/Tehran
عام طور پر دیکھا گیا ہے کہ جب راستے میں کسی ٹرک یا پک اپ وغیرہ سے کوئی چیز گر جاتی ہے تو لوگوں میں اسے لوٹنے کے لئے مقابلہ شروع ہو جاتا ہے لیکن ایران کے صوبہ رشت میں ایسا واقعہ پیش آیا جس نے دیانت و اخلاق کی ایک بہترین مثال پیش کی۔۔
رشت کی ایک مصروف سڑک پر جیسے ہی پھل لے جانے والی ایک گاڑی الٹی تو لوگ اس کی مدد کے لئے دوڑ پڑے، خواتین ہوں یا مرد ہر ایک اس کی مدد کی کوشش کرنے لگا اور دیکھتے ہی دیکھتے سڑک پر بکھرے پھلوں کو اٹھا کر ٹوکریوں میں سجا دیا گیا۔