Sep ۳۰, ۲۰۲۵ ۲۰:۳۵ Asia/Tehran
  • غزہ میں بھوک اور قحط کا قہر، سینکڑوں فلسطینی شہید

غزہ کی وزارت صحت نے اعلان کیا ہے کہ قحط اور بھکمری کے باعث اب تک چار سو ترپن فلسلطینی شہید ہوئے ہیں

سحرنیوز/عالم اسلام:  فلسطین  کی وزارت صحت نے غزہ میں نئے اعداد و شمار کا اعلان کرتے ہوئے اعلان کیا ہےکہ غزہ میں قحط اور بھکمری کے باعث ڈیڑھ سو بچوں سمیت چار سو ترپن فلسطینی اب تک شہید ہوچکے ہیں-
اس وزارت کےمطابق غزہ میں اقوام متحدہ کی جانب سے قحط کے سرکاری اعلان کے بعد سے  پینتیس بچوں سمیت ایک سو پچھہتر فلسطینی غذائی قلت کے سبب شہید ہوئےہیں-
در ایں اثنا غزہ کے اسپتال ذرائع نےاعلان کیا ہے کہ آج منگل کی صبح سے اب تک سینتیس فلسطینی شہید ہوئے ہیں جن میں سترہ افراد وہ ہیں جو خوراک کی تلاش میں  صیہونی  فائرنگ  کا نشانہ بنے-

ٹیگس