امریکی صدر ٹرمپ کا جنگ بندی منصوبہ تحریک حماس کو پیش
قطر کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے اعلان کیا ہے کہ غزہ میں جنگ بندی کے لئے امریکی صدر ٹرمپ کا منصوبہ تحریک حماس کے سپرد کر دیا گیا ہے
سحرنیوز/عالم اسلام: قطر کی وزارت خارجہ کے ترجمان ماجد الانصاری نے کہا کہ قطر اور مصر نے حماس کو جنگ بندی منصوبہ پیش کردیا ہے اور حماس نے اس کا جائزہ لینے کا وعدہ کیا ہے -
قطر کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے مزید کہا کہ حماس کے مذاکرات کار نے امریکی منصوبے کا جائزہ لینے کا وعدہ کیا ہے -
قطر کی وزارت خارجہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ جنگ بندی منصوبے میں پہلا قدم ، فریقین کے درمیان سمجھوتہ ہے اور ہم نے امریکی صدر سے جو سنا ہے اس کے مطابق نیتن یاہو ٹرمپ منصوبے سے متفق ہیں
انہوں نے کہا کہ مصر کے ادارہ انٹیلیجنس کے سربراہ پیر کو حماس کے اجلاس میں شریک تھے اور آج ترکیہ بھی شرکت کرے گا -
الانصاری نے تاکید کے ساتھ کہا کہ اسرائیل کی معذرت خواہی کے سلسلے میں ہماری ترجیح قطر کا اقتدار اعلی اور شہریوں اور اس ملک میں مقیم افراد کا تحفظ ہے انہوں نے کہا کہ اسرائیل کے حملے کے سلسلے میں قطر کا قانونی حق محفوظ ہے۔