Sep ۳۰, ۲۰۲۵ ۲۰:۲۱ Asia/Tehran
  • امریکا اور یورپ مصالحت میں رکاوٹ بن گئے : ایران

وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے مصالحت نہ ہونے کا ذمہ دار امریکا اور یورپ کو قرار دیا ہے

سحرنیوز/ایران: وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے پیر کی رات صحافیوں کے ساتھ گفتگو میں ایک بار پھر واضح کیا ہے کہ ایران ایسا کوئی بھی معاہدہ قبول نہیں کرے گا جو اس کے عوام کے مفادات کا ضامن نہ ہو۔

انہوں نے کہا کہ امریکا کے ناجائز مطالبات اور یورپ کی جانب سے ان غیر قانونی مطالبات کی حمایت، مصالحت میں روکاٹ بنی ہے۔ 

وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے کہا کہ ملک کے مفادات کا جو بھی تقاضا ہوگا ہم وہ انجام دیں گے اور ہمیں یقین ہے کہ ہماری اعلی سلامتی کونسل اس سلسلے میں صحیح فیصلے کرے گی۔
 انھوں نے اپنے دورے کو کامیاب قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس سفر میں جنرل اسمبلی کے سالانہ اجلاس میں شرکت کے علاوہ انہوں نے مختلف ملکوں کے وزرائے خارجہ اور دیگر رہنماؤں سے اہم ملاقاتیں انجام دیں، مختلف نشستوں میں شرکت کی ، مختلف ملکوں کے ساتھ مشترکہ کمیشنوں میں باہمی اقتصادی اور سیاسی تعاون کے بارے میں اہم فیصلے کئے گئے۔
انہوں نے بتایا کہ پیر کا دن نیویارک میں ان کے قیام کا اخری دن تھا اور اس دن انہوں نے امریکا کے خارجہ روابط کی کونسل کے اراکین کے ساتھ میٹنگ میں شرکت  کی، اس کے علاوہ ایشین ایسو سی ایشن نیز دیگر تھنک ٹینکس کے اراکین کے ساتھ نشستوں میں شرکت کی۔

 وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے اسنیپ بیک کے بارے میں بتایا کہ اس مسئلے میں ایران پر بے جا دباؤ ڈالنے اور اس سے نامعقول امتیازات لینے کی کوشش کی گئی اور ناجائز نیز ناقابل قبول مطالبات پیش کئے گئے۔ 
انہوں نے کہا کہ بہرحال ہم اس لحاظ سے مطمئن ہیں کہ سفارتکاری کے تعلق سے ہم نے جو بھی ممکن تھا وہ کیا اور آخر میں ایک بار پھر ثابت ہوگیا کہ جیسا کہ رہبر انقلاب اسلامی نے فرمایا ہے، امریکا سے مذاکرات عبث ہیں ۔

ٹیگس