پاکستانی بحریہ کا شہدائے بندر عباس کو خراج تحسین
https://urdu.sahartv.ir/news/iran-i397391-پاکستانی_بحریہ_کا_شہدائے_بندر_عباس_کو_خراج_تحسین
پاکستانی بحری بیڑے کے کمانڈروں اور عملے نے بندر عباس میں گلزار شہداء نامی قبرستان میں حاضری دی اور انھیں خراج عقیدت پیش کیا۔
(last modified 2026-01-16T11:59:24+00:00 )
Dec ۰۶, ۲۰۲۱ ۱۷:۲۲ Asia/Tehran
  • پاکستانی بحریہ کا شہدائے بندر عباس کو خراج تحسین

پاکستانی بحری بیڑے کے کمانڈروں اور عملے نے بندر عباس میں گلزار شہداء نامی قبرستان میں حاضری دی اور انھیں خراج عقیدت پیش کیا۔

پاکستانی بحری بیڑے کے کچھ کمانڈر اور عملے کے افراد اسلامی جمہوریہ ایران کی بحریہ کے مہمان کے طور پر بندر عباس پہنچے ہیں۔

 تین بحری جنگی جہازوں پر مشتمل پاکستانی بحری بیڑہ اتوار کی صبح بندرعباس میں اسلامی جمہوریہ ایران کے فرسٹ امامت نیول زون میں لنگرانداز ہوا۔

پاکستانی بحری بیڑے کی استقبالیہ تقریب میں اسلامی جمہوریہ ایران کی بحریہ کے فرسٹ زون کے کمانڈر نے شرکت کی۔ 

پاکستانی بحری بیڑا پانچ سے آٹھ دسمبر تک بندرعباس میں اسلامی جمہوریہ ایران کی بحریہ کا مہمان رہے گا۔ رواں سال میں پاکستانی بحریہ کا بندر عباس کا یہ دوسرا دورہ ہے۔