Dec ۱۲, ۲۰۲۱ ۱۹:۰۶ Asia/Tehran
  • ایرانی فلم نے امریکہ میں عالمی ایوارڈ جیتا

کم دورانئے کے ایرانی فلم زنگ تفریح یا دی ریس نے ایک اور بین الاقوامی ایوارڈ حاصل کرلیا۔

امریکہ میں جاری جرسی شور فلم فیسٹول کی جانب سے ایرانi فلم دی ریسس بیسٹ آف فیسٹ ان دی ریسٹ آف دی ورلڈ سیکشن کی بہترین فلم قرار دیا گیا۔
ایرانی فلم دی ریسس جرسی شور فلم فیسٹول کی مڈیل ایسٹ سیکشن کی منتخب فلموں میں بھی شامل تھی۔
یہ فلم اسپین میں ہونے والے لامیرادا تابو فلم فیسٹول میں دیگر فلموں کا مقابلہ کرے گی۔
لامیرادا فلم فیسٹول گیارہ دسمبر سے شرو ہوگا اور اٹھارہ دسمبر تک جاری رہے گا۔
ایرانی فلم دی ریسس اب تک دنیا کے انسٹھ فلمی میلوں میں حصہ لے کر دس عالمی ایوارڈ حاصل کر چکی ہے۔

ٹیگس