ایرانی خاتون کھلاڑی نے سونے کا تمغہ جیت لیا
https://urdu.sahartv.ir/news/iran-i398058-ایرانی_خاتون_کھلاڑی_نے_سونے_کا_تمغہ_جیت_لیا
خاتون ایرانی کراٹے کار سارینا فتاحی نے ایشین چمپیئن شپ میں سونے کا تمغہ حاصل کیا ہے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Dec ۱۹, ۲۰۲۱ ۱۳:۳۹ Asia/Tehran
  • ایرانی خاتون کھلاڑی نے سونے کا تمغہ جیت لیا

خاتون ایرانی کراٹے کار سارینا فتاحی نے ایشین چمپیئن شپ میں سونے کا تمغہ حاصل کیا ہے۔

ہمارے نمائندے کے مطابق قازقستان کے دارالحکومت الماتی میں جاری ایشیائی مقابلوں میں شریک ایران کی سارینا فتاحی نے متحدہ عرب امارات سے تعلق رکھنے والی حریف کو ایک صفر سے ہرادیا۔
کراٹے کے ایشیائی مقابلے قازقستان کے دارالحکومت الماتی میں جاری ہیں اور چار ایرانی کھلاڑی فائنل میں پہنچنے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔
کراٹے کے ایشیائی مقابلوں کے دوسرے روز ایران کو مزید چھے میڈل ملنے کی توقع ہے۔