Dec ۲۵, ۲۰۲۱ ۱۵:۳۸ Asia/Tehran
  • ہندوستانی بحریہ کا تربیتی بحری جہاز بندرعباس میں لنگرانداز

ایران اور ہندوستان کے درمیان امن و دوستی کی تہذیب کو فروغ دینے اور دونوں ملکوں کے درمیان دو طرفہ تعلقات کی تقویت کی غرض سے ہندوستانی بحریہ کا ایک تربیتی جہاز ایران کی بندرعباس بندرگاہ میں ایرانی بحریہ کے فرسٹ امامت زون میں لنگر انداز ہو گیا

ہندوستانی بحریہ کے تربیتی بحری جہاز کے لنگرانداز ہونے پر بندرعباس میں تعینات ایرانی بحریہ کے کمانڈروں نے استقبال کیا۔

ایرانی بحریہ کے فرسٹ امامت علاقے کے ڈپٹی کمانڈر وائس کیپٹن قادر وظیفہ نے ہندوستانی بحریہ کے مذکورہ جہاز کے کیپٹن اور فوجی اہلکاروں سے ملاقات میں ایران کی بندرگاہ پر ہندوستان کی بحریہ کے سدرشنی تربیتی بحری جہاز کے لنگر انداز ہونے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے اسے ایران اور ہندوستان کے دوستانہ تعلقات کی علامت قرار دیا۔

انھوں نے کہا کہ گذشتہ برسوں سے ایران اور ہندوستان کے درمیان بحری شعبے میں تعاون جاری ہے اور دونوں ملکوں کے درمیان دوستانہ تعلقات اور بحریہ کا تعاون مستقبل میں مزید فروغ پائے گا۔

ہندوستانی بحریہ کے سدرشین تربیتی بحری جہاز کے کمانڈر تھرڈ کیپٹن سری کانت ونگوپال نے بھی اس ملاقات میں ایرانی بحریہ کے کمانڈروں کی قدردانی کرتے ہوئے ہندوستانی بحریہ کے تربیتی بحری جہاز کی ایرانی بندرگاہ کے فرسٹ زون میں موجودگی کو ایران اور ہندوستان کی دیرینہ دوستی کی علامت قرار دیا۔

ٹیگس