ایران، 250 شہداء کی تدفین، غیر ملکی میڈیا میں ملی کوریج
آٹھ سالہ دفاع مقدس کے دوران شہید ہونے والوں میں سے 250 شہداء کا جلوس جنازہ آج ایران میں نکالا گیا۔
دار الحکومت تہران میں جمعرات کو ان 150 شہداء کی تدفین ہوئي جو ایران پر مسلط کی گئی جنک کے دوران دفاع مقدس کے زمانے میں شہید ہوئے تھے۔
آج تہران سمیت ایران کے مختلف شہروں میں ان شہداء کے جلوس جنازہ نکالے گئے جس میں ہزاروں کی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔
دار الحکومت تہران کے علاوہ ایران کے دوسرے شہروں میں بھی 100 شہداء کی تدفین ہوئی۔
ایران میں 250 شہداء کی تدفین کی خبر کو کچھ غیر ملکی ذرائع ابلاغ میں بھی کوریج دی گئی۔
خبر رساں ایجنسی فرانس پریس نے لکھا ہے کہ اس پروگرام میں عام لوگوں کے ساتھ ایران کے اعلی حکام اور عہدیداروں نے بھی شرکت کی۔
ہزاروں کی تعداد میں لوگ شدید سردی میں صبح سے ہی تہران یونیورسٹی کے گیٹ پر جمع ہوگئے تھے۔
اس حوالے سے رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے فرمایا تھا کہ دختر پیمغمبر اسلام کی شہادت کی برسی کے موقع پر ان شہداء کی تدفین، ملک کے مستقبل کے لئے نیکی کا سبب بنے گي۔