شہدا کی یادگاریں، قاسم کے جانشیں قاآنی کی آغوش میں۔ تصاویر
https://urdu.sahartv.ir/news/iran-i399120-شہدا_کی_یادگاریں_قاسم_کے_جانشیں_قاآنی_کی_آغوش_میں_تصاویر
سپاہ قدس کے کمانڈر جنرل قاآنی کی شہدا کے بچوں کے ساتھ انسیت و الفت شہدا کے یتیم بچوں کے ساتھ شہید قاسم سلیمانی کی پدرانہ شفقتوں کی یاد تازہ کر دیتی ہے۔
(last modified 2026-01-16T11:59:24+00:00 )
Jan ۰۸, ۲۰۲۲ ۰۹:۵۲ Asia/Tehran
  • شہدا کی یادگاریں، قاسم کے جانشیں قاآنی کی آغوش میں۔ تصاویر

سپاہ قدس کے کمانڈر جنرل قاآنی کی شہدا کے بچوں کے ساتھ انسیت و الفت شہدا کے یتیم بچوں کے ساتھ شہید قاسم سلیمانی کی پدرانہ شفقتوں کی یاد تازہ کر دیتی ہے۔

ایران کی سپاہ قدس کے شہید کمانڈر جنرل قاسم سلیمانی کو شہدا کی یادگاروں سے خاص عقیدت تھی اور عقیدت و الفت کا یہ رشتہ دو طرفہ تھا، یعنی بچے بھی ان سے بے پناہ محبت اور انسیت کا اظہار کرتے تھے۔

شہید سلیمانی کے جاوداں ہو جانے کے بعد انکے جانشیں شہید قاآنی نے سپاہ قدس کی کمان سنبھالی۔ جنرل قاآنی بھی اپنی تمام تر مصروفیات کے باوجود شہیدوں کے کنبوں بالخصوص انکے بچوں کے لئے خاص اہمیت کے قائل ہیں اور انکے ساتھ پدرانہ شفقتوں کا مظاہرہ کرتے ہیں جبکہ بچے بھی شہید قاسم کی یاد دلانے والے جنرل قاآنی سے خوب مانوس ہیں۔