Jan ۱۶, ۲۰۲۲ ۱۹:۰۵ Asia/Tehran
  • ویانا میں ماہرین کا اجلاس شروع

ویانا میں ظالمانہ پابندیوں کے خاتمے کے لئے ماہرین کا اجلاس شروع ہوگیا ہے۔

ویانا سے ہمارے نمائندے نے خبر دی ہے کہ ویانا میں جاری ماہرین کے اجلاس میں ایران اور گروپ چار جمع ایک کے وفود شریک ہیں۔
ویانا میں ایران اور گروپ چار جمع ایک کے ماہرین کے وفود کا اجلاس ایسی حالت میں جاری ہے کہ ایران اور تین یورپی ملکوں کے سینیئر مذاکرات کار جمعے کو دو دن کے لئے اپنے اپنے دارالحکومتوں کو واپس ہوئے ہیں۔
بتایا گیا ہے کہ پیر سے ایران اور گروپ چار جمع ایک کے سینیئر ایٹمی مذاکرات کاروں کی میٹنگوں کا سلسلہ دوبارہ شروع ہوجائے گا۔

ٹیگس