Jan ۱۸, ۲۰۲۲ ۲۰:۰۱ Asia/Tehran
  • ایرانی خاتون کھلاڑی کا چاندی کا تمغہ

کشتیرانی کے مقابلوں میں ایرانی خاتون کھلاڑی ہانیہ خرسند نے چاندی کا تمغہ حاصل کیا ہے ۔

ہمارے نمائندے کے مطابق ایشیا کے کشتیرانی کے انڈور مقابلوں میں جو ہانگ کانگ کی میزبانی میں منعقد ہوئے ایرانی خاتون کھلاڑی ہانیہ خرسند نے دو ہزار میٹر کے ہیوی ویٹ مقابلے میں دوسرا مقام اور چاندی کا تمغہ حاصل کیا۔اس مقابلے میں سعودی عرب، چین، جاپان، تھائی لینڈ، فلپائن کی دس کھلاڑی خواتین شامل تھیں جن میں جاپانی کھلاڑی نے پہلا مقام اور سونے کا تمغہ اور ایرانی کھلاڑی نے دوسرا مقام اور چاندی کا تمغہ حاصل کیا ۔ ان ورچوئل مقابلوں میں چار خاتون ایرانی کھلاڑی شریک ہیں۔

ٹیگس