Jan ۲۱, ۲۰۲۲ ۱۹:۱۴ Asia/Tehran
  • دیگر ملکوں کے ساتھ ایران کا تعاون قومی مفادات کی بنیاد پر ہے،خطیب نماز جمعہ تہران

خطیب نماز جمعہ تہران نے کہا ہےکہ ایران دیگر ملکوں کے ساتھ تعاون کا نقشۂ راہ اپنے قومی مفادات کی بنیاد پر تیار کرتا ہے۔

  تہران کے خطیب جمعہ حجت الاسلام و المسلمین سید محمد حسن ابو ترابی فرد نے نماز جمعہ کے خطبے میں ایران، روس اور چین کی بحری مشقوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس طرح کی مشترکہ فوجی مشقیں علاقے کی سلامتی کے فروغ میں اہم کردار ادا کرسکتی ہیں جن سے علاقے کے مستقبل میں اہم تبدیلیوں کی بھی نشاندہی ہوتی ہے۔

انھوں نے کہا کہ مبصرین و صاحب الرائے شخصیات کے نقطہ نظر سے تیسری ہزاری ایشیا سے متعلق ہے اور براعظم ایشیا، سب سے بڑی آبادی کے پیش نظر ممتاز حیثیت رکھتا ہے۔

خطیب جمعہ تہران نے اسی طرح براعظم ایشیا کی انرجی سے متعلق گنجائش و توانائی کی طرف بھی اشارہ کیا اور کہا کہ اس وقت بر اعظم ایشیا دنیا میں انرجی کی پیداوار میں اہم و تقدیر ساز مقام رکھتا ہے۔

انھوں نے صدر مملکت کے دورہ روس کا بھی ذکر کیا اور کہا کہ ایران کے قومی مفادات کے دائرے میں اس پڑوسی ملک کے ساتھ تعلقات میں استحکام ایران کے لئے جو جو گذشتہ چار عشروں سے منھ زوروں کے مقابلے میں ڈٹا ہوا ہے علاقے کی سلامتی کی تقویت میں اہم کردار ادا کر سکتا ہے۔

ٹیگس