ایران کے قدرتی حسن کا نظار، جاشک میں نمک کا گنبد
نمک کے گنبد ، جنوبی ایران کے شہر دیر میں ارضیاتی تبدیلیوں کا حیرت انگیز نمونہ ہیں جس نے صوبہ بوشہر کے قدرتی حسن میں چار چاند لگا دیئے ۔
تین ہزار چھے سو ساٹھ ہیکٹر رقبے پر پھیلے ہوئے نمک کے ان گنبدوں کو قومی ورثہ قرار دیا گیا ہے۔
جنوبی ایران کے شہر دیر کے علاقے جاشک میں پائے جانے والے نمک کے یہ گبند ، نمک کی غاروں، نمک کے آبشاروں اور نمک کے چشموں پر مشتمل ہیں۔
نمک کے ان گنبدوں کے بیرونی رنگ کی وجہ سے یہ انہیں عروس ایران کے نام سے بھی یاد کیا جاتا ہے۔
ہرسال ہزاروں کی تعداد میں ملکی اور غیر ملکی سیاح ، نمک کے ان گنبدوں کی خوبصورتی کے جلوے دیکھنے یہاں آتے ہیں۔
صوبہ بوشہر میں نمک کے گنبدوں کے علاوہ دیگر سیاحتی اور تفریحی مقامات بھی موجود ہیں جنہیں دیکھنے کے زیادہ تر سیاح حضرات موسم خزان اور موسم سرما میں اس علاقے کا رخ کرتے ہیں۔
سردیوں کے موسم میں اس صوبے کا درجہ حرارت دیگر علاقوں کے مقابلے میں قدرے معتدل رہتا ہے۔