صدر مملکت اورکابینہ کے اراکین کی حضرت امام خمینی (رح) کے مزار پر حاضری
Feb ۰۲, ۲۰۲۲ ۰۹:۱۸ Asia/Tehran
صدرمملکت اورکابینہ کے اراکین نے بانی انقلاب اسلامی حضرت امام خمینی (رح) کے مزار پرحاضری دی۔
اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر سید ابراہیم رئیسی نے عشرہ فجر اور اسلامی انقلاب کی تینتالیس ویں سالگرہ کی آمد کے موقع پر آج صبح بانی انقلاب اسلامی امام خمینی (رح) کے مزار پر حاضری دی۔
صدر مملکت نےاپنی کابینہ کے اراکین کے ہمراہ بانی اسلامی انقلاب حضرت امام خمینی (رح) کے مزار پر حاضری دے کر عظیم رہنما اور شہدائے انقلاب کو خراج عقیدت پیش کیا.
ایران کے صدر اوران کی کابینہ نے اس موقع پر شہدائے انقلاب کے مزار پر حاضر ہوکر شہید محمد علی رجایی، محمد جواد باہنر اور محمدحسین بہشتی کی ارواح کے لئے فاتحہ خوانی اور ان کے درجات کی بلندی کے لئے دعا کی.
اس موقع پر امام خمینی (رح) کے مزار کی انتظامیہ کے سربراہ سید حسن خمینی بھی موجود تھے.