Feb ۰۳, ۲۰۲۲ ۱۶:۳۷ Asia/Tehran
  • ٹینس میں ایران کی کامیابی

ایران کے ٹینس کھلاڑیوں نے اپنے حریفوں کو شکست دے کر انڈر ایٹین کے دوسرے راؤنڈ میں پہنچنے میں کامیابی حاصل کرلی۔

ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق جنوبی ایران کے جزیرہ کیش میں انڈڑ ایٹین کے سنگلز اور ڈبلز کے ٹینس مقابلے جاری ہیں۔

جاری کردہ نتائج کے مطابق ایران، ترکی اور امریکہ کے کھلاڑیوں نے اپنے مقابلے جیت لئے ہیں اور وہ مقابلوں کے دوسرے راؤنڈ میں داخل ہو گئے ہیں۔

ڈبلز کے مقابلوں میں سولہ ٹیمیں کوارٹر فائنل میں پہنچ گئی ہیں۔

واضح رہے کہ ٹینس کے ان مقابلوں میں ایران، پاکستان،امریکہ، مالی، ترکی ، بلجیئم اور اسپین کے ایک سو بیس ٹینس کھلاڑیوں نے حصہ لیا ہے۔

ہمارا فیس بک پیج لائک کریں 

ہمیں انسٹاگرام پر فالو کریں 

ہمیں ٹویٹر پر فالو کريں 

 

ٹیگس