Feb ۰۶, ۲۰۲۲ ۱۷:۱۳ Asia/Tehran
  • ایران میں اڑتالیسی بڑے صنعتی منصوبوں کا افتتاح

صدر ایران ڈاکٹر ابراہیم رئیسی نے سترہ ارب ڈالر مالیت کے اڑتالیس بڑے صنعتی منصوبوں کا افتتاح کردیا ہے۔

ملک کے تیرہ صوبوں کے اٹھائیس شہروں میں شروع کیے جانے والے اڑتالیس بڑے صنعتی منصوبوں کے آغاز کی تقریب آئی آر آئی بی انٹرنیشنل کنوینشن سینٹر میں منعقد ہوئی۔
ان منصوبوں میں گل گہر مائینگ اینڈ انڈسٹریل گروپ، مبارکہ اسٹیل ملز،ایران نیشنل کاپرکمپنی ، چادرملو مائینگ اینڈ انڈسٹریل کمپنی، مائیننگ اینڈ میٹل انڈسٹریز ڈیویلپمنٹ فائنانس کمپنی اور پارسیان آئیل اینڈ گیس کمپنی نے سرمایہ کاری کی ہے۔ 
ان منصوبوں کی تکمیل سے گیارہ ارب ڈالر کی برآمدات ، چون ملین ٹن ، معدنیات، میٹل، پیٹروکیمیکل اشیاء سالانہ تیار ہوں گی، اکیس ہزار افراد کو براہ راست اور چونسٹھ ہزار افراد کو بالواسطہ روزگار فراہم ہوگا۔ 

 

ٹیگس