Feb ۱۸, ۲۰۲۲ ۱۹:۱۴ Asia/Tehran
  • ایران کی ایک سو اسی طلبہ یونینوں کا ہندوستانی مسلم طالبات کی حمایت کا اعلان

ایران کی ایک سو اسی یونیورسٹیوں کی طلبہ یونیوں نے ، ایران کی وزارت خارجہ سے ، ہندوستا ن میں مسلم طالبات کے پردے سے متعلق مشکلات کے حل کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

180 ایرانی یونیورسٹیوں کی طلبہ یونینوں اور ملک کی عوامی تنظیموں نے ایران کی وزارت خارجہ کے نام ایک خط ارسال کیا ہے جس میں، ہندوستان مسلم طالبات کے حجاب سے متعلق مسائل پر ردعمل ظاہر کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

اس خط میں کہا گیا ہے کہ موصولہ خبروں اور رپورٹوں سے پتہ چلتا ہے کہ ہندوستان کی کرناٹک حکومت کے ایک فیصلے کے تحت اس ریاست کے اسکولوں میں اسلامی حجاب پہننے پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔خط میں آیا ہے کہ کرناٹک حکومت کا یہ فیصلہ اسلامی دنیا کی رائے عامہ میں بے چینی کا باعث بنا ہے اور اس معاملے میں خاموشی صحیح نہیں ہے۔

واضح رہے کہ ہندوستان کی ریاست کرناٹک کی حکومت نے کچھ دن قبل، اسکولوں اور کالجوں میں مسلم طالبات کے حجاب پہننے پر پابندی عائد کردی ہے۔ حکومت کرناٹک کے فیصلے کے خلاف پورے ہندوستان میں مظاہرے کیے جارہے ہیں۔

ٹیگس