Feb ۲۳, ۲۰۲۲ ۱۰:۲۹ Asia/Tehran
  • ناوابستہ تحریک کی جانب سے فوری طور پر پابندیاں ختم کرنے کا مطالبہ

اقوام متحدہ میں تعینات ایرانی مشن کی نائب خاتون مندوب نے کہا ہے کہ نا وابستہ تحریک یکطرفہ پابندیاں عائد کرنے والے ممالک سے فوری طور پر پابندیاں ختم کرنے کا مطالبہ کرتی ہے۔

اقوام متحدہ میں تعینات ایرانی مشن کی نائب خاتون مندوب زہرا ارشادی نے جنرل اسمبلی کی چھٹی کمیٹی میں نا وابستہ تحریک کی نمائندے کی حیثیت سے "اقوام متحدہ کی چارٹر کمیٹی کی رپورٹ" کے زیرعنوان تقریر کرتے ہوئے کہا کہ غیروابستہ تحریک ، ترقی پذیر ممالک کے خلاف قوانین کے نفاذ اور اقتصادی جبر کی دیگر اقسام ، بشمول یکطرفہ پابندیاں جو اقوام متحدہ کے چارٹر کی خلاف ورزی کرتی ہیں اور بین الاقوامی اور ڈبلیو ٹی او کے قانون کو کمزور کرتی ہیں، پر اپنی گہری تشویش کا اظہار کرتی ہے۔

اقوام متحدہ میں تعینات اعلی ایرانی سفارتکار نے مزید کہا کہ غیروابستہ تحریک اقوام متحدہ کی چارٹر کمیٹی کے کام اور اہمیت اور اس کے کردار کو مضبوط بنانے پر زور دے کر اس بات پر یقین رکھتی ہے کہ اس کمیٹی کو 15 دسمبر 1975 کی قرارداد 3499 کے تحت اقوام متحدہ کے جاری اصلاحاتی عمل میں کلیدی کردار ادا کرنا جاہئیے۔

انہوں نے کہا کہ غیروابستہ تحریک اس بات پر یقین رکھتی ہے کہ بین الاقوامی تعاون، اقتصادی اور سماجی ترقی، امن و سلامتی، انسانی حقوق اور قانون کی حکمرانی سے متعلق بات چیت، تعاون اور بین الاقوامی اتفاق رائے پر مبنی مسائل کو حل کرنے میں اقوام متحدہ کا اہم کردار ہے۔

انہوں نے کہا کہ ٹارگٹڈ پابندیاں صرف اس صورت میں لگائی جائیں جب بین الاقوامی امن و سلامتی کو خطرہ ہو ۔

ٹیگس