Mar ۱۵, ۲۰۲۲ ۰۷:۴۶ Asia/Tehran
  • ایران، سیستان و بلوچستان میں 6 دہشتگرد گرفتار

امام زمانہ (عج) کے گمنام سپاہیوں سے موسوم ایران کے انٹیلیجنس اہلکاروں نے سیستان و بلوچستان میں، بیرونی جاسوسی سروسز سے وابستہ دہشتگردوں کی دو ٹیموں کو دھر دبوچا ہے۔

رپورٹ کے مطابق 6 مسلح دہشتگردوں کو سیستان و بلوچستان میں گرفتار کیا گیا جو اس صوبے میں بنیادی ڈھانچوں کے پروجکٹ میں کام کرنے والے کچھ غیر ملکی ملازمیں کے قتل کا ارادہ رکھتے تھے۔ اس اقدام سے ان دہشتگردوں کی پشت پناہی کرنے والی ٹیم کا بھی بھانڈا پھوڑ دیا گیا۔

ایران کی انفارمیشن منسٹری کے بیان میں آیا ہے کہ انٹیلیجنس شعبے کے اہلکار عوام کو یقین دلاتے ہیں کہ انکی سکیورٹی کے لئے وہ اپنی جان دینے کو بھی تیار ہیں اور غیر ملکی جاسوسی سرویسز کو انتباہ دیتے ہیں کہ انکے کسی بھی دہشتگردانہ اقدام کا دندان شکن جواب دیں گے۔

دوسری جانب مغربی آذربائیجان کے شعبۂ انفارمیشن کے اعلی عہدیدار نے بھی اس صوبے میں اسرائیل کے ایک جاسوس نٹ ورک کے تباہ ہونے کی خبر دی ہے۔

 

 

ٹیگس