Mar ۲۰, ۲۰۲۲ ۲۱:۳۵ Asia/Tehran
  • ایرانی فوج نے گزرے ہوئے سال کے دوران نمایاں پیشرفت کی ہے، جنرل موسوی

ایرانی فوج نے دفاعی، تحقیقی، تربیتی، سائنسی اور ثقافتی شعبوں میں نمایاں پیشرفت کی ہے۔

یہ بات ایرانی فوج کے کمانڈر جنرل عبدالرحیم موسوی نے نئے ایرانی سال کے آغاز پر قوم کے نام اپنے تہنیتی پیغام میں کہی۔ جنرل عبدالرحیم موسوی نے اپنے پیغام میں شہدا کی قربانیوں کو یاد کرتے ہوئے ایرانی قوم، سپاہیوں اور جانبازوں کو نوروز کی مبارک باد پیش کی ہے۔

اس پیغام میں کہا گیا ہے کہ ایرانی فوج نے اسلامی نظام کے طاقتور بازو کی حیثیت سے، ملک کی ارضی سالمیت اور اقتدار اعلی کے دفاع کے لیے، سپاہیوں کی مجاہدانہ کوششوں اور مسلح افواج کے دیگر دستوں کے ساتھ تعاون اور ہم آہنگی کے ذریعے، دفاع، تحقیق، تربیت اور سائنس و ثقافت کے میدانوں میں نمایاں پیشرفت کی ہے۔

ٹیگس