Apr ۰۵, ۲۰۲۲ ۱۸:۳۵ Asia/Tehran
  • ایران کے محکمہ ایٹمی توانائی کے جامع ترقیاتی پروگرام کی 9 اپریل کو رونمائی

ایران کے شعبے ایٹمی انرجی کے سربراہ نے کہا ہے کہ ملک کے محکمہ ایٹمی توانائی کے جامع ترقیاتی پروگرام کے دستاویزارت کی 9 اپریل کو رونمائی ہوگی۔

ایران کے محکمے ایٹمی انرجی کے سربراہ محمد اسلامی نے ادارے کے جامع ترقیاتی پروگرام کے دستاویزات کی رونمائی کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ جامع ترقیاتی پروگرام میں ایرانی صنعت کے مختلف میدانوں اور شعبوں میں ایٹمی ٹیکنالوجی کے تمام پہلؤوں پر توجہ دی گئی ہے۔ محمد اسلامی نے کہا کہ جامع ترقیاتی پروگرام کے مطابق ایندھن کی ری سائکلنگ سے متعلق عمل کی کیفیت و تعداد کا ہدف معین کیا جا چکاہے اور بجلی کی پیداوار کو مزید بڑھانے کے لئے 10 ہزار میگا واٹ بجلی پیدا کرنے کی یونٹیں تعمیرکرنے کا پروگرام ہے۔

ایران کے ایٹمی انرجی کے ادارے کے سربراہ نے صوبے خوزستان کے دارخوین علاقےمیں 360 میگاواٹ بجلی گھر کی تعمیرکی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ بجلی پروجیکٹ پوری طرح ایرانی ہوگا اور ایٹمی ادارے کے ترقیاتی پروگرام کی ضرورت کے تحقیقاتی ری ایکٹر کے منصوبے سے منسلک ہے۔

 

ٹیگس