Oct ۱۵, ۲۰۲۵ ۱۵:۲۱ Asia/Tehran
  • ایران کا اعلان، بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی سے تعاون صرف پارلیمنٹ کے منظور شدہ قانون کے دائرے میں

ایٹمی توانائی ادارے کے سربراہ نے کہا کہ ایران کا بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی سے تعاون صرف پارلیمنٹ کے منظور شدہ قانون کے دائرے میں ہوگا۔

ایران کے ایٹمی توانائی ادارے کے سربراہ محمد اسلامی نے کہا ہے کہ ایران کا بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی سے تعاون ایرانی پارلیمنٹ کے منظور شدہ قانون کے مطابق جاری رہے گا۔

ہفتہ وار کابینہ اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے محمد اسلامی نے کہا کہ ایران کی جانب سے ایجنسی کے ساتھ تمام تر تعاملات مجلس نمائندگان کے قانون کے تحت ہوں گے، اور اس قانون پر عملدرآمد کی نگرانی سپریم نیشنل سیکیورٹی کونسل کرے گی، جو ایٹمی توانائی ادارے کی رپورٹس کی بنیاد پر فیصلہ کرے گی۔

ایران کے ایٹمی توانائی ادارے کے سربراہ محمد اسلامی

محمد اسلامی نے عالمی جوہری ایجنسی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اس نے امریکہ اور اسرائیل کی جانب سے ایران کے ایٹمی تنصیبات پر حملوں کی مذمت نہیں کی، جو کہ اس کی قانونی ذمہ داریوں کی خلاف ورزی ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ ایران اور روس کے درمیان جوہری توانائی کے شعبے میں مفاہمتی یادداشت پر دستخط ہوچکے ہیں، جس کے تحت بڑے پیمانے پر آٹھ جوہری بجلی گھر ایران میں تعمیر کیے جائیں گے۔

اسلامی نے کہا کہ اس معاہدے کا دوسرا حصہ چھوٹے پیمانے کے بجلی گھروں سے متعلق ہے، جو ملک بھر میں مختلف مقامات پر تعمیر کیے جائیں گے۔

ٹیگس