Apr ۱۲, ۲۰۲۲ ۰۰:۱۸ Asia/Tehran

 افغانستان کے صوبہ ہرات کے ذرائع کا کہنا ہے کہ ہرات میں ایران کے قونصل خانے کے باہر مظاہرہ کرنے والے مغرب نواز گروہ تھے جن کو یورپی ممالک کے جانب سے رقم دی جاتی اور ان کا مقصد ایران اور افغانستان کے درمیان اختلافات پیدا کرنا اور تفرقے کے بیج بونا ہے۔

فارس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق باخبر ذرائع نے اعلان کیا کہ گزشتہ روز ہرات میں ایران کے قونصل خانے کے باہر مظاہرہ کرنے والے، شہر ہرات کے نواحی علاقے کے گاؤں کے افراد تھے، جو پہلے سے بنے پروگرام کے تحت اپنے ساتھ تھیلیوں میں پتھر لائے ہوئے تھے۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کس طرح مظاہرہ پر تشدد ہوا اور پھر دیکھتے ہی دیکھتے مظاہرین نے ایران کے قونصل خانے کی عمارت پر پتھروں کی بارش کر دی۔

قونصل خانے کی عمارت کی حفاظت پر مامور سیکورٹی اہلکاروں نے ہجوم کو منتشر کرنے کے لئے ہوائی فائرنگ بھی کی۔

ٹیگس