Apr ۱۳, ۲۰۲۲ ۱۵:۲۲ Asia/Tehran
  • ایران کے شہر اراک میں مختلف پھولوں کی نمائش

ایران کے مرکزی صوبے اراک کے عوام اور سیاحوں کے لئے ماحول کو خوشگوار بنانے کی خاطر گیارہ اپریل سے مختلف قسم کے خوبصورت پھولوں کے فیسٹول کا اہتمام کیا گیا ہے۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے شہر اراک کی بلدیہ کے پارکوں اور چمن زاروں کے امور کے سربراہ احمد حسینی نے ایران پریس سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس میلے میں ایک لاکھ سے زائد مختلف قسم کے پھولوں کی نمائش کی گئی ہے تاکہ لوگ یہ شاندار منظر دیکھ کر لطف اندوز ہو سکیں۔

انھوں نے کہا کہ پھولوں میں گل لالہ کی تعداد زیادہ رکھی گئی ہے جو ایران کا نیشنل فلاور ہے اور ایرانی ثقافت کا خاص حصہ ہے۔

موسم بہار کلیوں کے چٹکنے اور پھولوں کے کھلنے کا بہترین موسم ہوتا ہے اور اس سال اراک کے اس میلے کے لئے خصوصی منصوبہ بندی کی گئی ہے تاکہ پھولوں کا شاندار منظر پیش کیا جائے اور لوگ اس شاندار منظر کو دیکھ کو لطف اندوز ہو سکیں ۔

واضح رہے کہ اراک ایران میں گل لالہ کا مرکز بھی ہے اور شہر میں ہر طرف گل لالہ لگائے جاتے ہیں جس سے شہر کا منظر مزید خوبصورت اور قابل دید بن جاتا ہے۔

ٹیگس