اس سال کا یوم قدس الگ ہی قسم کا ہوگا: رمضان شریف
https://urdu.sahartv.ir/news/iran-i404659-اس_سال_کا_یوم_قدس_الگ_ہی_قسم_کا_ہوگا_رمضان_شریف
ایران کی کوآرڈینیشن کونسل آف اسلامی تبلیغات کی انتفاضہ اور قدس کمیٹی کے سربراہ نے کہا ہے کہ اس سال ایک الگ طرح کے یوم قدس کا مشاہدہ کیا جائے گا۔
(last modified 2025-07-01T12:42:33+00:00 )
Apr ۲۸, ۲۰۲۲ ۱۴:۴۰ Asia/Tehran
  • اس سال کا یوم قدس الگ ہی قسم کا ہوگا: رمضان شریف

ایران کی کوآرڈینیشن کونسل آف اسلامی تبلیغات کی انتفاضہ اور قدس کمیٹی کے سربراہ نے کہا ہے کہ اس سال ایک الگ طرح کے یوم قدس کا مشاہدہ کیا جائے گا۔

ایران کی کوآرڈینیشن کونسل آف اسلامی تبلیغات کی انتفاضہ اور قدس کمیٹی کے سربراہ رمضان شریف نے کہا ہے کہ حالیہ تبدیلیوں، انتفاضہ قدس کی وسیع اور روز افزوں کامیابیوں نیز نوید بخش قوم کی بھرپور جدوجہد کے ساتھ اس سال کا عالمی یوم قدس عالم اسلام کی تاریخ کا ایک الگ ہی یوم قدس ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ وقتی و جعلی صیہونی حکومت کی فوجی طاقت کا بھرم ٹوٹ چکا ہے اور خود صیہونیوں کو بھی اس حقیقت کا اعتراف ہے اور ایسے حالات میں اس بار امت مسلمہ اور فلسطینی قوم کی جدوجہد کی تاریخ میں یوم قدس ایک خاص اہمیت کا حامل ہے۔