بانی انقلاب اسلامی حضرت امام خمینی (رح) کا رمضان المبارک کے آخری جمعے کو یوم القدس کے نام سے موسوم کرنے کا مقصد امت مسلمہ کے نزدیک مسئلہ فلسطین کو زندہ جاوید بنانا تھا۔
سحر نیوز رپورٹ
آپ سبھی قارئین اور سحر اردو ٹی وی کے ناظرین قبلۂ اول مسجد الاقصیٰ اور ارضِ فلسطین کے بارے میں اپنے احساسات و جذبات ہمارے ساتھ شیئر کر سکتے ہیں جنہیں ہم یومِ قدس کی اسپیشل ٹرانسمیشن میں آپ ہی کے نام سے شامل کریں گے۔
صیہونی فوجیوں نے مسجد الاقصی پر رات کی تاریکی میں دھاوا بول کر درجنوں فلسطینیوں کو گرفتار کر لیا۔
انتہا پسند صیہونیوں نے غاصب اسرائیلی فوجیوں کی پشتپناہی میں مسجدالاقصی کو اپنی جارحیت کا نشانہ بنایا ہے۔
گزشتہ روز جرمنی کے شہر آفنباخ میں عالمی یوم القدس کی مناسبت سے ریلیوں کا اہتمام کیا گیا جس میں ہزاروں افراد نے شرکت کر کے غاصب صیہونیوں کے قبضے سے فلسطین اور بیت المقدس کی آزادی کے لئے آواز بلند کی۔
رہبر انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے بروز جمعہ الوداع یوم القدس کی مناسبت سے ٹی وی چینل کے ذریعہ براہ راست قوم سے خطاب فرمایا۔