فلسطین کا مقصد کبھی فراموش نہیں ہوسکتا: ایرانی وزیر خارجہ
https://urdu.sahartv.ir/news/iran-i442852-فلسطین_کا_مقصد_کبھی_فراموش_نہیں_ہوسکتا_ایرانی_وزیر_خارجہ
ایران کے وزیر خارجہ نے یوم القدس کی ریلیوں میں عوام کی بھرپور شرکت کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ فلسطین کا مقصد کبھی فراموش نہیں ہوسکتا۔
(last modified 2025-03-29T10:35:17+00:00 )
Mar ۲۹, ۲۰۲۵ ۱۴:۰۱ Asia/Tehran
  • فلسطین کا مقصد کبھی فراموش نہیں ہوسکتا: ایرانی وزیر خارجہ

ایران کے وزیر خارجہ نے یوم القدس کی ریلیوں میں عوام کی بھرپور شرکت کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ فلسطین کا مقصد کبھی فراموش نہیں ہوسکتا۔

سحرنیوز/ایران: ایران کے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے عالمی یوم القدس کے موقع پر عوامی شرکت کے بارے میں سوشل میڈیا پر لکھا ہے کہ ایرانی عوام کے ساتھ مل کر عالمی یوم القدس کی ریلی میں شرکت کرنے کا مجھے بھی موقع ملا۔ انہوں نے مزید لکھا کہ اس عظیم اجتماع نے ظلم کے خلاف ایرانی قوم کی مزاحمت اور گذشتہ سال کے اہم علاقائی واقعات کی حساسیت کو بخوبی اجاگر کیا۔

سید عباس عراقچی نے عوام کی آگاہی اور ان کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ باشعور قوم ہی ملک کی اصل طاقت اور سب سے بڑی مدافعتی اور مزاحمتی قوت ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ فلسطین کا مقصد کبھی فراموش نہیں کئے جا سکے گا۔