رحیم علی آبادی انٹرنیشنل کپ، ایرانی نوجوانوں کے نام
https://urdu.sahartv.ir/news/iran-i405247-رحیم_علی_آبادی_انٹرنیشنل_کپ_ایرانی_نوجوانوں_کے_نام
ایران کے نوجوان پہلوانوں نے رحیم علی آبادی انٹرنیشنل کپ جیت لیا۔
(last modified 2026-01-16T11:59:24+00:00 )
May ۱۰, ۲۰۲۲ ۱۵:۵۵ Asia/Tehran
  •  رحیم علی آبادی انٹرنیشنل کپ، ایرانی نوجوانوں کے نام

ایران کے نوجوان پہلوانوں نے رحیم علی آبادی انٹرنیشنل کپ جیت لیا۔

مشرقی ایران کے صوبہ شمالی خراسان کے شہر سرخس میں استاد "رحیم علی آبادی" کپ کے بین الاقوامی جونیئر ریسلنگ مقابلوں کے اختتام کے ساتھ ہی بہترین پہلوانوں کا تعارف کرایا گیا۔

ان مقابلوں میں ایران کے جونیئر پہلوانوں نے سونے کے چھے، چاندی کے سات اور کانسی کے اٹھارہ تمغے جیت کر ان مقابلوں کے چیمپئن بن گئے۔

آرمینیا بھی دو سونے، تین چاندی اور ایک کانسی کے تمغے کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہا جبکہ ہنگری کی ٹیم، سونے کے دو اور  کانسی کے ایک تمغے کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہی۔

رحیم علی آبادی انٹرنیشنل کپ کے مقابلے دو روز تک جاری رہے جس میں ایک سو پہلوانوں نے حصہ لیا-