متحدہ عرب امارات کے نئے حاکم کے ساتھ وزیر خارجہ ایران کی ملاقات
https://urdu.sahartv.ir/news/iran-i405581-متحدہ_عرب_امارات_کے_نئے_حاکم_کے_ساتھ_وزیر_خارجہ_ایران_کی_ملاقات
ایران کے وزیر خارجہ حسین امیر عبد اللہیان متحدہ عرب امارات کے دارالحکومت ابوظہبی پہنچے جہاں انہوں نے نو منتخب حاکم اور صدر محمد بن زائد کو انکے بھائی (سوتیلے) اور سابق صدر کے انتقال پر تعزیت پیش کی۔
(last modified 2026-01-16T11:59:24+00:00 )
May ۱۷, ۲۰۲۲ ۰۴:۰۱ Asia/Tehran
  • متحدہ عرب امارات کے نئے حاکم کے ساتھ وزیر خارجہ ایران کی ملاقات

ایران کے وزیر خارجہ حسین امیر عبد اللہیان متحدہ عرب امارات کے دارالحکومت ابوظہبی پہنچے جہاں انہوں نے نو منتخب حاکم اور صدر محمد بن زائد کو انکے بھائی (سوتیلے) اور سابق صدر کے انتقال پر تعزیت پیش کی۔

 حسین امیر عبد اللہیان پیر کی شام ابو ظہبی پہونچے جہاں انہوں نے خلیفہ بن زاید کی وفات پر نئے حاکم محمد بن زاید کو تعزیت پیش کی۔ اس موقع پر متحدہ عرب امارات میں مقیم ایرانیوں کے مسائل کے حل سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر دونوں عہدیداروں کے ما بین تبادلۂ خیال ہوا۔ 

خلیفہ بن زاید کے انتقال کے بعد متحدہ عرب امارات کی اعلی کونسل نے سنیچر کے روز محمد بن زاید کو متحدہ عرب امارات کا نیا حاکم منتخب کیا ہے۔