امریکہ ایران میں گرفتار دو فرانسیسی جاسوسوں کی رہائی کا خواہاں
https://urdu.sahartv.ir/news/iran-i405621-امریکہ_ایران_میں_گرفتار_دو_فرانسیسی_جاسوسوں_کی_رہائی_کا_خواہاں
امریکہ نے ایران میں گرفتار شدہ دو فرانسیسی جاسوسوں کی رہائی کی درخواست کی ہے۔
(last modified 2026-01-16T11:59:24+00:00 )
May ۱۸, ۲۰۲۲ ۰۳:۵۶ Asia/Tehran
  • امریکہ ایران میں گرفتار دو فرانسیسی جاسوسوں کی رہائی کا خواہاں

امریکہ نے ایران میں گرفتار شدہ دو فرانسیسی جاسوسوں کی رہائی کی درخواست کی ہے۔

امریکی وزارت خارجہ نے ایران میں گرفتار ہوئے دو فرانسیسی جاسوسوں کی رہائی کی تہران سے درخواست کی ہے۔

ارنا کے مطابق، ایرانی ٹیلیویژن پر ان دو فرانسیسی جاسوسوں کی گرفتاری کی تفصیلات جاری ہونے کے بعد، امریکی وزارت خارجہ کے ترجمان نے منگل کے روز ان جاسوسوں کی رہائی کی اپیل کی۔

ایران کے قومی ٹیلیویژن پر فرانس کے دو گرفتار شدہ جاسوسوں کی تفصیلات جاری ہوئیں جو ایران میں خاص پیشے سے مربوط مظاہروں کو غلط سمت کی طرف موڑنے اور پرآشوب ماحول بنانے کا ارادہ رکھتے تھے۔

ایران کی وزارت انٹیلی جنس نے گزشتہ ہفتے بتایا کہ دو یورپی افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔ یہ دونوں افراد مخصوص پیشے کے افراد کے جائز مطالبات کا غلط فائدہ اٹھا کر اسے ملک میں آشوب تبدیل کرنے کے لئے ایران میں داخل ہوئے تھے۔