May ۲۱, ۲۰۲۲ ۱۶:۱۳ Asia/Tehran
  • ایران ویانا سمجھوتے کے حصول کے لئے پرعزم

ایران کے وزیرخارجہ نے یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کے سربراہ سے گفتگو میں کہا ہے کہ تہران ویانا سمجھوتے کے سلسلے میں پرعزم ہے

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیرخارجہ حسین امیرعبداللہیان نے یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کے امور کے سربراہ جوزف بورل سے ٹیلی فونی گفتگو میں پابندیوں کی منسوخی کے لئے ویانا مذاکرات کی تازہ ترین صورت حال اورجنگ یوکرین کے بارے میں گفتگو کی ۔

حسین امیرعبداللہیان نے یورپی یونین کے نائب سربراہ انریکے مورا کے حالیہ دورہ تہران کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ان کے دورے میں بعض تجاویز پرغور کیا گیا ۔

ایران کے وزیرخارجہ نے اس بات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ اسلامی جمہوریہ ایران ایک قومی اور پائیدارسمجھوتے کے لئے پرعزم ہے کہا کہ تہران ایک اچھے سمجھوتے کے حصول کے لئے پرعزم اور نیک نیتی کا حامل ہےانھوں نے اس سلسلے میں جوزف بورل اور انریکے مورا کی تعمیری کوششوں کا شکریہ ادا کیا۔

اس ٹیلی فونی گفتگومیں یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کے سربراہ جوزف بورل نے ویانا مذاکرات میں اسلامی جمہوریہ ایران کی تجاویزپرزوردیتے ہوئے کہا کہ ہم اس وقت مذاکرات جاری رکھنے کے نئے راستے اور راہ پرگامزن ہیں ۔

جوزف بورل نے کہا کہ ہمیں اچھے نتیجے تک پہنچنے کی امید ہے ۔ انہوں نے بحران یوکرین کے حل کے لئے اسلامی جمہوریہ ایران کی کوششوں کو سراہا اورکہا کہ ایران کی جانب سے فریقین کو مذاکرات کی دعوت اور جنگ بندی کی تجاویز اس کی نیک نیتی کا ثبوت ہے ۔

ٹیگس