آزادی اسٹیڈیم میں ’’لشکر مہدی (ع)" کا دشمن شکن اجتماع۔ تصاویر
May ۲۷, ۲۰۲۲ ۱۲:۵۸ Asia/Tehran
گزشتہ روز تہران کے آزادی اسٹیڈیم میں ’’سلام فرماندہ‘‘ کیمپین کے تحت لاکھوں افراد اکٹھا ہوئے اور انہوں نے اپنے زمانے کے امام، نبی خدا کے آخری فرزند، حجت خدا امام زمانہ علیہ السلام کے ساتھ اظہار عقیدت کرنے کے ساتھ ساتھ ان سے اپنی وفاداری کا اعلان کیا۔یہ اجتماع اپنی نوعیت کا نادر اور تاریخی اجتماع تھا جس میں لاکھوں افراد نے ایک اسٹیڈیم میں جمع ہو کر اپنے زمانے کے امام کو پوری عقیدت و احترام اور اشکبار آنکھوں کے ساتھ ’’سیلیوٹ‘‘ کیا۔ اس اجتماع کی خاص بات یہ رہی کہ اس میں بچوں نے بنیادی کردار ادا کیا۔
تصاویر از: تسنیم، فارس اور مہر نیوز ایجنسیز۔