Jun ۱۱, ۲۰۲۲ ۰۸:۱۶ Asia/Tehran

غریب طوس، سلطان عرب و عجم اور فرزند رسول حضرت امام علی بن موسی رضا علیہ السلام کی ولادت با سعادت کے موقع پر پورے حرم رضوی کو خوبصورت پھولوں سے سجایا گیا ہے۔

سحر نیوز/ ایران : حضرت امام علی بن موسی رضا علیہ السلام 11 ذی القعدہ 148 ہجری قمری کو مدینہ منورہ میں اس دنیا میں تشریف لائے- امام رضا علیہ السلام کے علم کا اتنا شہرہ تھا کہ رضا کے ساتھ ساتھ آپ کو عالم آل محمد کے نام سے بھی شہرت حاصل تھی- آپ کا اسم گرامی علی اور کنیت ابوالحسن ہے۔

اس موقع پر پورے اسلامی جمہوریہ ایران خاص طور سے مقدس شہروں مشہد و قم کی سڑکوں اور تمام مقدس و مذہبی مقامات کو نہایت خوبصورتی کے ساتھ سجایا گیا ہے۔ 

اسلامی جمہوریہ ایران میں یکم ذی القعدہ حضرت فاطمہ معصومہ سلام اللہ علیھا کے یوم ولادت باسعادت سے گیارہ ذی القعدہ حضرت امام رضاعلیہ السلام کے یوم ولادت باسعادت تک کے ایام کو عشرہ کرامت کے طور پر منایا جاتا ہے۔

ٹیگس