Jun ۱۲, ۲۰۲۲ ۱۹:۰۳ Asia/Tehran
  • ایرانی عازمین حج کا پہلا کاررواں مکۂ مکرمہ کے لئے روانہ

ایرانی عازمین حج کا پہلا کاررواں آج مکہ مکرمہ کے لئے روانہ ہوگیا.

سحر نیوز/ ایران: اس موقع پرمنعقدہ پروگام میں اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر ٹرانسپورٹ رستم قاسمی اور حج کے امور میں رہبر انقلاب اسلامی کے نمائندے حجت الاسلام والمسلمین عبدالفتاح نواب بھی موجود تھے۔

ایران پریس کی رپورٹ کے مطابق عازمین حج کی روانگی کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر ٹرانسپورٹ رستم قاسمی نے کہا کہ عازمین حج کے لئے ایک محفوظ سفر کے مقدمات فراہم کرنا وزارت ٹرانسپورٹ کی ذمہ داری ہے۔ وزیر ٹرانسپورٹ کا کہنا تھا کہ ایرانی عازمین حج کے لئے سترہ ہوائی اڈے مخصوص کئے گئے ہیں۔

اس موقع پر حج و زیارات کے امور میں رہبر انقلاب اسلامی کے نمائندے حجت الاسلام والمسلمین عبدالفتاح نواب نے حج کے امور سے متعلق اداروں کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ اس سال چالیس ہزار ایرانی عازمین حج فریضہ حج انجام دیں گے اور یہ ایک عظیم سعادت ہے.

 

ٹیگس