ایرانی ذوالجناح سٹیلائٹ لانچر کا پہلا تحقیقاتی تجربہ کامیاب
https://urdu.sahartv.ir/news/iran-i407012-ایرانی_ذوالجناح_سٹیلائٹ_لانچر_کا_پہلا_تحقیقاتی_تجربہ_کامیاب
ایران کی وزارت دفاع کی فضائیہ کے ترجمان نے کہا کہ ذوالجناح سٹیلائٹ لانچر راکٹ کا ایک کامیاب تحقیقاتی تجربہ ہوا ہے جبکہ مزید دو تحقیقاتی تجربات ہونے ابھی باقی ہیں۔
(last modified 2026-01-16T11:59:24+00:00 )
Jun ۱۶, ۲۰۲۲ ۰۷:۳۳ Asia/Tehran
  • ایرانی ذوالجناح سٹیلائٹ لانچر کا پہلا تحقیقاتی تجربہ کامیاب

ایران کی وزارت دفاع کی فضائیہ کے ترجمان نے کہا کہ ذوالجناح سٹیلائٹ لانچر راکٹ کا ایک کامیاب تحقیقاتی تجربہ ہوا ہے جبکہ مزید دو تحقیقاتی تجربات ہونے ابھی باقی ہیں۔

سحر نیوز/ ایران: ایران پریس کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت دفاع کی فضائیہ کے ترجمان سید احمد حسینی نے کہا ہے کہ ذوالجناح سٹیلائٹ لانچر راکٹ ایران کے نوجوان دانشوروں کی سعی و کوشش کا واضح نمونہ ہے جس نے کمبائنڈ فیول کے ساتھ ایران کی سائنسی طاقت و توانائی کا لوہا منوایا ہے۔

انہوں نے کہا کہ راکٹ ذوالجناح جدید ترین اور طاقتور ترین جامد ایندھن سے چلنے والے انجن کا حامل ہے اور یہ کام پہلی بار اندرون ملک انجام دیا گیا ہے۔

سیٹلائٹ راکٹ ذوالجناح  کا وزن باون ٹن ہے جبکہ اسکی لمبائی 25.5 میٹر ہے۔

تھری اسٹیج سیٹلائٹ راکٹ ذوالجناح اپنی تکنیکی توانائیوں کے لحاظ سے اپنی نوعیت کے دنیا کے تمام جدید ترین راکٹوں کا مقابلہ کرنے کی توانائی رکھتا ہے۔

ذوالجناح  کے تین میں سے دو اسٹیج جامد ایندھن پر اور ایک سیال ایندھن پر مشتمل ہے اور یہ راکٹ دو سو بیس کلوگرام تک وزن زمین کے مدار میں پانچ سو کلومیٹر کی بلندی پر لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔