ایران نے دین و سیاست کی جدائی کے مغربی نظریے پر خط بطلان کھینچ دیا: رہبر انقلاب
https://urdu.sahartv.ir/news/iran-i408961-ایران_نے_دین_و_سیاست_کی_جدائی_کے_مغربی_نظریے_پر_خط_بطلان_کھینچ_دیا_رہبر_انقلاب
رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے فرمایا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران نے دین و سیاست کی جدائی کے مغربی نظریے پر خط بطلان کھینچ دیا ہے۔
(last modified 2025-07-01T12:42:33+00:00 )
Jul ۲۷, ۲۰۲۲ ۱۱:۲۳ Asia/Tehran
  •  ایران نے دین و سیاست کی جدائی کے مغربی نظریے پر خط بطلان کھینچ دیا: رہبر انقلاب

رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے فرمایا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران نے دین و سیاست کی جدائی کے مغربی نظریے پر خط بطلان کھینچ دیا ہے۔

رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے آج ملک بھر کے آئمہ جمعہ و جماعات سے خطاب کرتے ہوئے فرمایا کہ ایران اسلامی نے دین و سیاست کی جدائی کے نظریے کو جو مغربی تمدن کی شناخت کا مرکزی نقطہ تھا، باطل کر دیا ہے۔ آپ نے فرمایا یہ اسلامی جمہوریہ ایران کا سب سے بڑا کارنامہ ہے۔
رہبرانقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے فرمایا کہ ایران نے اسلامی جمہوریت کے نعرے کو نہ صرف زندہ رکھا ہے بلکہ وہ اپنی ترقی و پیشرفت کی منزلیں طے کرکے، دین و سیاست کو ناسازگار بناکر پیش کرنے کی طویل مغربی کوششوں کے سامنے مضبوط رکاوٹ بن گیا ہے۔ 
آپ نے امریکہ کو صیہونیوں اور سرمایہ دارانہ نظام کا شوکیس قرار دیتے ہوئے فرمایا کہ مغربی طاقتوں کی مافیا جس میں صیہونی اور صیہونی سرمایہ دار سر فہرست ہیں، جھنجھلاہٹ کا شکار ہیں اور اسلامی جمہوریہ نظام پر ضربیں لگانے کی مسلسل ناکام کوشش کر رہے ہیں۔