ایرانی خاتون، اسلامک سولیڈیریٹی گیمز میں ہیڈ ریفری منصوب
Aug ۰۳, ۲۰۲۲ ۱۵:۱۱ Asia/Tehran
اسلامک سولیڈیریٹی گیمز کے ٹیبل ٹینس اور پیرا ٹینس مقابلوں میں ایرانی خاتون کا ہیڈ ریفری کے طور پر انتخاب کیا گیا۔
ارنا نیوز ایجنسی کے مطابق، اسلامک سولیڈیریٹی گیمز کی انتظامی کمیٹی نے ایرانی ریفری سیمین رضائی کو ان مقابلوں کے تحت ہونے والے ٹیبل ٹینس اور پیرا ٹیبل ٹینس میچوں کی ہیڈ ریفری کے طور پر منصوب کیا ہے۔ یہ مقابلے ترکی کے شہر قونیہ میں منعقد ہونے والے ہیں۔ ان مقابلوں میں ایرانی مردوں اور خواتین کی قومی ٹیموں کے ساتھ ساتھ پیرا ٹیمیں بھی حصہ لے رہی ہیں۔ اسلامک سولیڈیریٹی گیمز کا پانچواں دور نو اگست سے اٹھارہ اگست تک جاری رہے گا۔