ایشین ویمن ہاکی، ایرانی ٹیم کی مسلسل تیسری فتح
Aug ۱۳, ۲۰۲۲ ۱۸:۴۸ Asia/Tehran
ایشین ویمن ہاکی ٹورنامنٹ میں ایران کی ٹیم نے سنگاپور کو ہراکر مسلسل تیسری فتح حاصل کی ہے۔
ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق ایرانی ویمن ٹیم ، ہفتے کے روز اپنے تیسر ے میچ میں سنگاپور کے مقابلے میں میدان میں اتری اور اسے پانچ گول سے ہرا دیا۔ ایران کی نسیم میرزائی نے تین گول کرکے ہیٹ ٹرک کی ۔ جبکہ زہرا رشیدیان اور زینب احمدی نے ایک ایک گول کیا۔
ایران کی زہرا رشیدیان کو کھیل کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا ۔ ایران کی ویمن ٹیم اپنے آخری میچ میں، چین کمبوڈیا میچ کی فاتح ٹیم کے مقابلے میں میدان میں اترے گی ۔