Sep ۲۱, ۲۰۲۲ ۱۵:۴۸ Asia/Tehran
  • ہفتہ دفاع مقدس کے کارناموں کو فراموش نہیں ہونے دیں گے، جنرل باقری

جنرل باقری نے کہا ہے کہ اس بات کی اجازت نہیں دی جائے گی کہ دفاع مقدس کے یادگار کارنامے فراموش کردیئے جائیں۔

اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج کے سربراہ جنرل باقری نے ہفتہ دفاع مقدس کے موقع پر رہبرانقلاب اسلامی سے سابق فوجی کمانڈروں اور دفاع مقدس کے جانبازوں کی ملاقات کے دوران کہا کہ دفاع مقدس نے ایرانی عوام کی شناخت ، سلامتی اور عزت اور شرف کی ضمانت فراہم کی تھی اور دفاع مقدس نے اسلامی انقلاب  کی اعلی قدروں کو غیر متزلزل بنا دیا تھا ۔
انہوں نے کہا کہ ایران پر مسلط کی گئی جنک خداوندعالم کے لطف و کرم ، امام خمینی رح کی رہبری اور شہدا کے خون سے ایران کی ترقی و پیشرفت کے عظیم سرمایے میں تبدیل ہوگئی ۔

واضح رہے کہ کل بروز جمعرات سے ایران میں ہفتہ دفاع مقدس کا آغاز ہورہا ہے ۔
 

ٹیگس