ڈنمارک کے سفیر کی ایرانی سفارت خانے پر حملے پر وزارت خارجہ میں طلبی
https://urdu.sahartv.ir/news/iran-i412341-ڈنمارک_کے_سفیر_کی_ایرانی_سفارت_خانے_پر_حملے_پر_وزارت_خارجہ_میں_طلبی
ڈنمارک کے سفیر کو تہران میں ایرانی وزارت خارجہ کے دفتر میں بلایا گیا اورانہیں ڈنمارک میں ایرانی سفارت خانے پر سرد ہتھیار سے مسلح شخص کے حملے پر جواب طلب گیا ہے۔ ڈنمارک کے سفیر نے واقعہ پر معذرت کر لی۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Oct ۰۸, ۲۰۲۲ ۰۷:۲۸ Asia/Tehran
  • ڈنمارک کے سفیر کی ایرانی سفارت خانے پر حملے پر  وزارت خارجہ میں طلبی

ڈنمارک کے سفیر کو تہران میں ایرانی وزارت خارجہ کے دفتر میں بلایا گیا اورانہیں ڈنمارک میں ایرانی سفارت خانے پر سرد ہتھیار سے مسلح شخص کے حملے پر جواب طلب گیا ہے۔ ڈنمارک کے سفیر نے واقعہ پر معذرت کر لی۔

ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق ڈنمارک کے سفیر کو تہران میں ایرانی وزارت خارجہ کے دفتر میں بلایا گیا اورانہیں ڈنمارک میں ایرانی سفارت خانے پر سردہتھیارسے مسلح شخص کے حملے پر جواب طلب کیا گیا ۔ 

رپورٹ کے مطابق ڈنمارک میں ایرانی سفارت خانے پر ایک مسلح شخص نے حملہ کیا جس سے مقامی عملہ کا ایک فرد زخمی ہوگیا اورسفارت خانے کی گاڑی کو بھی نقصان پہنچا۔

ڈنمارک کے سفر کو یاددلایا گیا کہ وہ ویانا کنونشن کی قراردادوں کے مطابق اپنی ذمہ داری ادا کرے اورڈپلومیٹک جگہوں کی سیکیورٹی کی ذمہ داری  پوری کرے۔

ڈنمارک کے سفیر نے اس واقعہ پر معذرت کی  اور کہا کہ سیکیورٹی بڑھا دی گئی ہے اورآئندہ ایسے واقعات کے نہ ہونے کی یقین دہانی کرائی اور کہا  کہ   ایرانی حکومت کے احتجاج کی اطلاع کوپن ہیگن کو فوری طور پر دے دی جائے گي