Aug ۰۷, ۲۰۲۲ ۱۹:۵۹ Asia/Tehran
  • ویانا مذاکرات میں پیشرفت

ویانا سے ، پابندیوں کے خاتمے کے مذاکرات کے میں پیشرفت کی خبریں مل رہی ہیں۔

ویانا مذاکرات میں شریک روسی وفد کے سربراہ میخائیل اولیانوف نے کہا ہے کہ مذاکرات میں اچھی پیشرفت ہورہی ہے۔

انھوں نے اتوار کو یورپی یونین کے شعبہ خارجہ پالیسی کے نائب سربراہ اور مذاکرات کے کوآرڈینیٹر انریکے مورا سے ملاقات کے بعد ایک ٹوئٹ میں امید ظاہر کی ہے کہ مذاکرات حتمی سمجھوتے پر منتج ہوں گے ۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے چیف ایٹمی مذاکرات کارعلی باقری کنی نے بھی اتوار کو یورپی کوآرڈینیٹر انریکے مورا سے ملاقات میں پابندیوں کے خاتمے کے لئے مذاکرات کے مختلف پہلوؤں پرتبادلہ خیال کیا۔

ویانا مذاکرات میں شریک ایرانی سفارتکاروں نے پائیدار سمجھوتے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ پائیدار سمجھوتے کا انحصار اس کے متوازن ہونے اور اطمینان کے مقابلے میں اطمینان پر ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ وہی معاہدہ پائیدار ہوسکتا ہے جو سب کے لئے اطمینان بخش ہو۔

یورپی ماہرین کی ٹیم نے بھی انریکے مورا سے ملاقات اور مذاکرات میں پیشرفت کا جائزہ لیا ۔

ٹیگس