بحریہ کے ڈسٹرائر جہازوں کو جدیدترین میزائیلوں سے لیس کرنے کا پروگرام
ایران کی بحریہ کے تباہ کن بحری جنگی جہازوں ڈسٹرائر کو ابومہدی کروز میزائل سمیت دیگر جدیدترین طاقتور کروز میزائلوں سے لیس کیا جائے گا۔
سحر نیوز/ ایران: بحریہ کے کمانڈر ایڈمیرل شہرام ایرانی نے اس بحریہ تازہ ترین ایجادات اور دفاعی صلاحیتوں کے بارے میں بتایا ہے کہ ایران کے بحری جہاز سے سطح سمندر پر مار کرنے والے کروز میزائلوں کی طاقت دو گنا بڑھ چکی ہے اور اب ایران ڈسٹرائر چار کروز میزائل لانچر کے بجائے آٹھ کروزمیزائیل لانچر کے ساتھ مشن پر نکلیں گے۔
انہوں نے کہا کہ بحریہ کے سہند ڈسٹرائر پر بھی نواب نام کے سطح سمندر سے فضا میں مار کرنے والے نصب میزائیل سسٹموں میں بہتری لائی گئی ہے جو اب دوگنی دوری تک اہداف کو نشانہ بنا سکتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ سہند ڈسٹرائر کو قریب کے اہداف کو نشانہ بنانے والے اور اینٹی میزائیل سسٹم سے بھی لیس کردیا گیا ہے۔