ایران: شیراز میں نمازیوں پر دہشت گردانہ حملہ، 15 شہید، 19 زخمی
Oct ۲۶, ۲۰۲۲ ۱۹:۲۷ Asia/Tehran
اسلامی جمہوریہ ایران کے صوبہ فارس کے صدر مقام شیراز میں واقع امام زادہ شاہ چراغ کے حرم مقدس میں نمازیوں پر ہونے والے دہشت گردانہ حملے میں متعدد زائرین اور نمازی شہید اور زخمی ہوگئے ہیں۔
سحر نیوز/ ایران: بدھ کو شام کے وقت شاہ چراغ کے مقدس روضہ میں ہونے والے اس دہشت گردانہ حملے میں 15 نمازی شہید اور 19 دیگر زخمی ہوگئے۔
تسنیم نیوز کے مطابق حملہ آور صحن امام خمینی(رح) میں داخل ہوئے اور انہوں نے مضجع شریف میں داخل ہونے کے بعد زائرین پر فائرنگ شروع کردی۔
دو دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا گیا ہے اور تیسرے کی تلاش جاری ہے۔
اس دہشت گردانہ حملے میں مرنے والوں کی صحیح تعداد کے بارے میں ابھی کوئی رپورٹ موصول نہیں ہوئی ہے تاہم عینی شاہدین کے واقعے کے فورا بعد 10 نمازیوں کے شہید اور 15 کے زخمی ہونے کی خبر ملی تھی۔