پابندیوں کی دیواریں جلد ہی ٹوٹ جائیں گی: ایران
https://urdu.sahartv.ir/news/iran-i413640-پابندیوں_کی_دیواریں_جلد_ہی_ٹوٹ_جائیں_گی_ایران
ایران نے کہا ہے کہ ہمارے پاس پابندیوں کی دیواروں کو توڑنے کا منصوبہ ہے۔
(last modified 2026-01-16T11:59:24+00:00 )
Nov ۰۴, ۲۰۲۲ ۰۵:۱۲ Asia/Tehran
  • پابندیوں کی دیواریں جلد ہی ٹوٹ جائیں گی: ایران

ایران نے کہا ہے کہ ہمارے پاس پابندیوں کی دیواروں کو توڑنے کا منصوبہ ہے۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے معاون برائے اقتصادی امور محسن رضایی نے صحافیوں کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ موجودہ ایرانی حکومت یکے بعد دیگرے پابندیوں کی دیواریں گرانے کی کوشش کر رہی ہے اور اس طرح ملک کی ترقی تیز تر ہو سکتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملک کی معاشی صورتحال دن بہ دن بہتر ہو رہی ہے اور آج ہمارے اور ایران کے مخالفین کے درمیان ملک کی ترقی کے لیے بیرون ملک اور خطے میں سخت جدوجہد اور مقابلہ جاری ہے۔

محسن رضایی نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے دشمن اچھی طرح سمجھ چکے ہیں کہ ایران تیزی کے ساتھ ترقی و پیشرفت کر رہا ہے اور بلاشبہہ آنے والے مہینوں اور برسوں میں پابندیوں کی دیواریں ٹوٹ جائیں گی۔