پیراایتھلیٹ چیمپئن شپ میں ایران کے آٹھ میڈل
Nov ۱۰, ۲۰۲۲ ۱۹:۲۲ Asia/Tehran
ایشیا پیسفک پیرا ایتھلیٹ چیمپین شپ کے آخری دن ایرانی کھلاڑیوں نے سلور اور برونز کا ایک ایک میڈل حاصل کیا ہے۔
ہمارے نمائندے کے مطابق آسٹریلیا کی میزبانی میں ہونے والے ایشیا پیسفک پیرا ایتھلیٹ چیمپین شپ میں ویٹ تھرو کے مقابلے میں ایران کےحسین دھقانی نے سلور جبکہ منوچہر حبیبی نے برونز میڈل حاصل کیا۔
واضح رہے کہ ایشیا پیسفک پیرا ایتھلیٹ چمپین شپ میں شریک ایرانی دستے نے مجموعی طور پر آٹھ میڈل حاصل کیے ہیں جن میں گولڈ کے چار اور سلور اور برونز کے دو دو میڈل شامل ہیں۔