ایران; پولیس کی گشت پر دہشتگردوں کا حملہ، 2 شہید و زخمی
https://urdu.sahartv.ir/news/iran-i414519-ایران_پولیس_کی_گشت_پر_دہشتگردوں_کا_حملہ_2_شہید_و_زخمی
ایران کے شہر زاہدان میں پولیس کی گشت پر دہشتگردوں کے حملے میں 2 جوان شہید و زخمی ہوگئے۔
(last modified 2026-01-16T11:59:24+00:00 )
Nov ۲۲, ۲۰۲۲ ۰۵:۰۵ Asia/Tehran
  • ایران; پولیس کی گشت پر دہشتگردوں کا حملہ، 2 شہید و زخمی

ایران کے شہر زاہدان میں پولیس کی گشت پر دہشتگردوں کے حملے میں 2 جوان شہید و زخمی ہوگئے۔

سحر نیوز/ایران: تسنیم خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ایران کے صوبے سیستان و بلوچستان کے پولیس کمانڈر جنرل محمد قنبری نے کہا ہے کہ زاہدان میں چشمہ زیارت چوکی کے پولیس اہلکار علاقے میں گشت پر تھے کہ مسلح دہشتگردوں نے اچانک ایک کار سے پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار شہید اور ایک زخمی ہوا۔

صوبۂ سیستان و بلوچستان کے پولیس سربراہ کا کہنا ہے کہ مسلح شرپسند بزدلانہ حملے کے بعد وہاں سے فرار کر گئے۔

انہوں نے کہا کہ دہشتگردوں کی شناخت اور گرفتاری کیلئے سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔