Nov ۲۵, ۲۰۲۲ ۱۵:۳۳ Asia/Tehran
  • ایران نے میدان مار لیا، ویلز کی ٹیم کو 2 گول سے شکست

الریاں کے احمد بن علی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے گروپ بی کے میچ میں ایران اور ویلز کی ٹیمیں ورلڈ کپ میں پہلی جیت کی اُمید لیے میدان میں اتریں۔

قطر میں جاری فٹبال فیفا ورلڈ کپ 2022 میں آج ایران اور ویلز کی ٹیمیں آمنے سامنے آئیں اور ایرانی کھلاڑیوں نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے یہ اہم میچ 2 صفر سے جیت لیا۔

پہلے ہاف میں ایران کے پاس گول کرنے کے مواقع آئے مگر گیند کو جال میں پہنچانے میں ایرانی کھلاڑی ناکام رہے، اسی کشمکش میں پہلا ہاف بغیر گول کے برابری پر ختم ہو گیا۔

دوسرا ہاف شروع ہوا تو ایران نے پھر سے حملوں کا سلسلہ شروع کیا اور ایرانی کھلاڑیوں نے ویلز پر دباؤ بڑھایا۔

ایران نے دونوں گول میچ کے آخری 3 منٹ میں کئے۔ ایرانی کھلاڑیوں نے ہر چند کہ اس میچ میں گول کرنے کے کئی مواقع گنوا دیئے تاہم کھلاڑیوں نے حوصلہ نہیں ہارا اور آخری منٹ تک ویلز کی ٹیم کو دباو میں رکھا۔ اب ایران کا اس گروپ میں اگلا میچ امریکہ کے ساتھ ہو گا اور آج کی کامیابی کے بعد ایرانی کھلاڑیوں کے حوصلے بہت بلند ہو گئے۔

فیفا ورلڈ کپ 2022 میں ایران کا یہ دوسرا میچ تھا۔

ٹیگس