Nov ۲۷, ۲۰۲۲ ۱۷:۱۱ Asia/Tehran
  •  ایران نے کلینزمین کو فیفا کے ٹیکنیکل ریسرچ گروپ سے نکالنے کا مطالبہ کیوں کیا؟

ایران کی فٹبال فیڈریشن نے امریکی ٹیم کے سابق کوچ کے بیان کی مذمت کرتے ہوئے، معافی مانگنے اور فیفا کی ٹیکنیکل ریسرچ گروپ سے استعفی دینے کا مطالبہ کیا ہے۔

ہمارے نمائند کےمطابق ایران کی فٹبال فیڈریشن کے جاری کردہ بیان میں عالمی فٹبال فیڈریشن فیفا سے بھی مطالبہ کیا ہے کہ وہ سابق امریکی کوچ کے بیان پر اپنا موقف واضح کرے اور انہیں ٹکنیکل ریسرچ گروپ سے برطرف کیا جائے۔
بیان میں امریکی ٹیم کے سابق کوچ  کلینزمین کو دعوت دی گئی ہے کہ وہ دوحہ میں ایرانی ٹیم کے کیمپ میں آئیں اور شاندار ایرانی تہذیب و تمدن اور کھیل کی اقدار کا قریب سے مشاہدہ کریں۔
 ایران کی فٹبال فیڈریشن کے بیان میں آیا ہے کہ کیونکہ کلنزمین ایک جرمنی شہری ہیں لہذا ہم انہیں یقین دلاتے ہیں کہ ان سے ورلڈکپ کی تاریخ کے شرمناک ترین واقعے خیخون ڈسگریس کے بارے میں کوئی سوال نہیں کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ کلنزمین نے اپنےانتہائی متعصبانہ بیان میں کہا ہے کہ ایران ویلز میچ کے دوران ایرانی کھلاڑیوں اور ٹیکنیکل عملے نے ریفری پر کام کیا اور یہ کوئی اتفاقی نہیں بلکہ ان کی تہذیب کا حصہ ہے کہ وہ اسی طرح سے کھیلتے ہیں۔
 یہاں اس بات کی یا دھانی ضروری ہے کہ انیس بیاسی میں اسپین میں ہونے والے ورلڈکپ کے دوران  مغربی جرمنی اور آسٹریا کی ٹیموں نے میچ فکسنگ کے ذریعے الجزائر کی قومی ٹیم کو اگلے مرحلے میں جانے سے روکا تھا۔

ٹیگس