Dec ۰۵, ۲۰۲۲ ۲۰:۰۲ Asia/Tehran
  • کیا واقعی ایران نئے جنگی بیڑے بنا رہا ہے، امریکی میڈیا کے دعوے میں کتنی ہے سچائی؟

امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ ایران نئے بحری جنگی بیڑے بنا رہا ہے۔

سحر نیوز/ ایران: ایک امریکی میگزین نے سیٹلائٹ تصاویر کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایران جزیرہ قشم میں نئے بحری جنگی بیڑے بنا رہا ہے۔

امریکی میگزین "بزنس انسائیڈر" نے آج پیر کے روز اپنے تازہ شمارے میں لکھا ہے کہ سیٹلائٹ تصاویر کی بنیاد پر ایران جزیرہ قشم کے شپ یارڈ میں ایک اور نامعلوم جنگی بیڑے کے ساتھ ایک نیا میزائل لانچر بنا رہا ہے۔

امریکی میڈیا نے لکھا ہے کہ ایران اپنی بحریہ کو فعال طور پر جدید بنا رہا ہے اور ایسا محسوس ہو رہا ہے کہ نیا ایرانی جنگی بیڑا، ریڈار کی پکڑ سے دور رہنے والا ہے۔

انگریزی میگزین ’جیز ڈیفنس‘ نے بھی ’شہید سلیمانی جنگی بیڑے‘ کے بارے میں لکھا ہے کہ یہ جنگی بیڑا خراب موسمی حالات میں گشتی جنگی بیڑے کے طور پر کام کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

ٹیگس